کیموتھیراپی کیا ہے؟

کیموتھیراپیکینسر کے لیے ایک ادویاتی معالجہ ہےیعنی جسم میں موجود کینسر کے خلیوں کو ہلاک کرنے کے لیے کینسر مخالف دواؤں کا استعمال۔ یہ ویڈیو کینسر اور کیموتھیراپی کی بنیادی چیزوں کو بتاتی ہے۔

  • کینسر جسم میں خلاف معمول خلیوں کی بے قابو تقسیم اور افزائش کا نام ہے۔
  • کیموتھیراپی میں کینسر کے خلیوں کو ہلاک کرنے کے لیے سائٹوٹاکسک دوائیں استعمال ہوتی ہیں۔
  • کینسر مخالف علاج سائٹوٹاکسک کیموتھیراپی کے استعمال سے آگے بڑھ کر مزید ایڈوانسڈ معالجوں جیسے ہارمون اور اہدافی تھیراپیز تک پہنچ گیا ہے۔

کیموتھیراپی سے متعلق معلومات

آپ کے معالجے کا انحصار کینسر کی قسم، اس کی شدت، اس کے جائے وقوع اور آپ کی عمومی صحت پر بھی ہوتا ہے۔ ویڈیوز کا یہ سلسلہ کیموتھیراپیکے عملی پہلوؤں، بشمول متوقع چیزوں، کیموتھیراپیکی مختلف قسموں، کیموتھیراپی جس طریقے سے دی جا سکتی ہے اور دیگر معالجوں پر محیط ہے۔

  • امتزاج، (نیو)ایڈجوینٹ اور اہدافی تھیراپیز

    متکلم کینسر کے علاج کی دیگر شکلیں اور ان کے ساتھ کیموتھیراپی استعمال کیے جانے کا وقت بیان کرتا...

    مزید پڑھ
  • کیموتھیراپی اور جذعی خلیہکی پیوند کاری

    جذعی خلی کی پیوندکاری کے ساتھ زیادہ خوراک والیکیموتھیراپی کے استعمال کی ایک وضاحت۔

    • ...
    مزید پڑھ
  • معالجے کا مقصد اور معالجے کا تعدداور مدت

    مرض کا علاج کرنے اور مرض پر قابو پانے کے بیچ فرق پر محیط ایک ویڈیو۔ یہ اس بات کو بھی بتاتی ہے کہ...

    مزید پڑھ
  • آؤٹ پیشنٹ کلینک میں عمومی دن

    ہسپتال کے آؤٹ پیشنٹ یونٹ میں کمیوتھیراپی موصول کرنے کے وقت آپ جس چیز کی توقع کر سکتے ہیں اس کی...

    مزید پڑھ
  • کمیوتھیراپی موصول کرنے کا فیصلہ کرتے وقت

    آپ کو کمیوتھیراپی موصول ہونے سے پہلے اور اس کے موصول ہونے کے وقت مختلف جانچوں کے کردار کی وضاحت...

    مزید پڑھ
  • کیموتھیراپی کی قسمیں اور بندوبست

    کیموتھیراپی کی مختلف قسموں اور وہ جس طریقے سے دی جاتی ہیں ان کی ایک وضاحت۔

    • آپ کو جس...
    مزید پڑھ
  • درون ورید کیموتھیراپی

    درون ورید کیموتھیراپی جن مختلف طریقوں سے دی جا سکتی ہے ان کی ایک وضاحت۔

    • درون ورید...
    مزید پڑھ

ضمنی اثرات

کیموتھیراپی کے بہت سارے مختلف ضمنی اثرات ہیں اور آپ کو ان سبھی کا سامنا ہونے کا بہت ہی کم امکان ہے؛ تاہم ان پر قابو پانے اور ان کا نظم کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ کیموتھیراپی کے زیادہ تر ضمنی اثرات عارضی ہیں اور علاج ختم ہونے پر غائب ہو جاتے ہیں۔ ذیل کا ویڈیو کیموتھیراپی کے ساتھ وابستہ عمومی ترین ضمنی اثرات کو بیان کرتی ہے اور ان سے نمٹنے کی بابت مشورہ دیتی ہے۔

  • عمومی ضمنی اثرات

    پیش کنندہ آپ کو سامنا ہو سکنے والے ضمنی اثرات میں سے کچھ کا ایک مختصر تعارف پیش کرتا ہے۔...

    مزید پڑھ
  • تھکان

    تھکان آپ پر جس طرح اثر ڈال سکتی ہے اس کو اور اس ضمنی اثر کا نظم کرنے کے طریقے کو بیان کرنے...

    مزید پڑھ
  • انفیکشنز

    مزید (امکانی طور پر) سنگین ضمنی اثرات اور اپنی معالجاتی ٹیم سے کب رابطہ کیا جائے اس کی...

    مزید پڑھ
  • بال گرنا

    متکلم کینسر کے علاج کے انتہائی معروف ضمنی اثرات میں سے ایک کے بارے میں گفتگو کرتا ہے جو...

    مزید پڑھ
  • نظام ہضم (اسہال، قبض، بلغمی جھلی کی سوزش،

    پیش کنندہ نظام ہضم کے عمومی ضمنی اثرات، ان کا نظم کرنے کے طریقے اور اپنے ڈاکٹر سے کب رابطہ...

    مزید پڑھ

یومیہ زندگی

کیموتھیراپی کبھی کبھار آپ کی جنسی زندگی اور باروری پر بھی اثر ڈال سکتی ہے۔ یہ مردوں اور خواتین پر مختلف طریقے سے اثر ڈال سکتی ہے۔ معالجے سے آپ کی روزمرہ کی زندگی، تعلقات اور کام کرنے کی اہلیت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ ذیل کی ویڈیو کئی ایک کلیدی عنوانات کو بیان کرتی ہے۔

  • اضافی دوائیں اور دوا سے دوا کے تعامل

    ویڈیو متعدد اضافی دواؤں (یعنی تکمیلی اور متبادل علاج) اور دوا سے دوا کے تعامل کی اہمیت کو بیان...

    مزید پڑھ
  • روز مرہ کی زندگی پر اثر

    پیش کنندہ اس امر پر گفتگو کرتا ہے کہ کیموتھیراپی جسمانی اور جذباتی دونوں لحاظ سے کس طرح آپ پر...

    مزید پڑھ
  • جنسی عمل اور زرخیزی

    ایک ویڈیو جو بتا رہی ہے کہ کیموتھیراپی آپ کے جنسی عمل اور باروری کو کس طرح متاثر کر سکتی ہے۔...

    مزید پڑھ
  • آپ کی خوراک

    ایک ویڈیو جو آپ کے معالجہ موصول کرنےکے دوران خوراک سے متعلق مشورہ فراہم کر رہی ہے۔ اس میں آپ کی...

    مزید پڑھ
  • افسردگی

    پیش کنندہ وضاحت کرتا ہے کہ کینسر کے مریضوں میں افسردگی کس طرح ایک عمومی کیفیت ہو سکتی ہے۔

    ... مزید پڑھ
  • آپ کے ڈاکٹر اور ہنگامی رابطوں سے مواصلت

    متکلم اس بارے میں گفتگو کرتا ہے کہ آپ اپنے ڈاکٹر اور معالجاتی ٹیم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کا...

    مزید پڑھ

FAQs

کیا مجھے دوسری دوائیں لینے کی اجازت ہے؟

آپ کو کسی ایسی موجودہ دوا کے بارے میں جو آپ لے رہے ہیں یا لینے کا ارادہ ہے اپنے ڈاکٹر کو بتانا ضروری ہے تاکہ وہ امکانی تعامل سے واقف رہیں اور اس کے لحاظ سے مشورہ دے سکیں۔ اس میں دیگر امراض جیسے ذیابیطس اور دل کی متعدد کیفیات کی دوائیں بلکہ بغیر نسخے کے ملنے والے وٹامن، نباتی یا غذائی تکملات شامل ہیں۔

کیا مجھے اپنا کینسر مخالف علاج موصول کرنے کے دوران اپنی خوراک میں ردوبدل کرنے کی ضرورت ہے؟

یہ ضروری ہے کہ جب آپ اپنا علاج کروا رہے ہوں تو ایک حسب معمول صحت بخش خوراک برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ آپ کا ڈاکٹر یا ماہر خوراک آپ کو بہترین مشورہ دے گا اور ایک صحت بخش خوراک کا انتخاب کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے وقت آپ کی مدد کرے گا تاکہ آپ علاج کے دوران اپنی توانائی برقرار رکھ سکیں۔

عمومی معالجاتی سیشن کتنا طویل ہوتا ہے؟

معالجہ کے بندوبست کا ایک واحد سیشن چند منٹ اور کئی گھنٹوں کے بیچ کسی بھی وقت تک چل سکتا ہے جس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ کون سی دوا اور دوا کی کتنی تعداد آپ کو موصول ہوتی ہے اور وہ کس طریقے سے دی جاتی ہیں۔

مجھے کتنی مدت تک کیموتھیراپی موصول کرنے کی ضرورت ہوگی؟

کیموتھیراپی کا ایک عمومی کورس کئی ایک معالجاتی سیشن یا دورانیوں پر مشتمل ہوتا ہے اور عموماً اس میں 3 سے 6 مہینے کی درمیانی مدت لگتی ہے۔

مجھے علاج کے بعد کافی تھکا ماندہ ہونے کا احساس ہوتا ہے، کیا کوئی ایسی چیز ہے جو اس پر قابو پانے میں مدد کے لیے کی جا سکتی ہے؟

ورزش کے مختصر وقفوں سے توانائی کی سطحوں کو بحال کرنے میں مدد مل سکتی ہے، مثلا یوگا کے مختصر سیشن کو مفید پایا گیا ہے۔ دیگر مشوروں میں کتے کو ٹہلانا اور چہل قدمی کے لیے جانا شامل ہے۔ صرف اتنی ہی ورزش کریں جتنی آپ کرنا چاہتے ہیں یا جتنے کا آپ آسانی سے نظم کر سکتے ہیں۔ کافی دفعہ بس آرام کرنا ہی کرنے لائق بہترین کام ہوتا ہے۔ دستیاب فزیوتھیراپسٹ پروگراموں اور ورزش کے گروپوں میں آپ کے حصہ لینے کے لیے ان کے بارے میں پوچھیں۔

مجھے نگلنے میں پریشانی ہو رہی ہے، مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپ سیال پینے سے قاصر ہوں تو تو جتنی جلدی ممکن ہو آپ کو ہنگامی نمبر پر رابطہ کرنا چاہیے۔ اگر آپ کو کھانے اور پینے میں دشواری ہو تو آپ کو طاقتور درد کش دوائیں تجویز کی جاسکتی ہیں۔  آپ کو کیموتھیراپی موصول ہونے کے دوران اچھی دہانی حفظان صحت برقرار رکھنے سے منہ کے چھالے سے نمٹنے میں مد مل سکتی ہے، آپ کا معالج دندان بھی کچھ اضافی مشورہ فراہم کر سکتا ہے۔

میں اپنے اسہال کے بارے میں فکر مند ہوں، مجھے اپنے ڈاکٹر سے کب رابطہ کرنا چاہیے؟

اسہال اس علاج کا ایک عمومی ضمنی اثر ہو سکتا ہے؛ اگر آپ کو بخار آ رہا ہے یا اگر اسہال مخالف دواؤں سے 48 گھنٹوں کے اندر آپ کے اسہال پر قابو نہیں پایا جا سکتا ہے نیز اگر آپ کو ایک دن میں اس کے 6 سے زیادہ دورے ہو رہے ہیں تو آپ کو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔

اگر مجھے اہدافی تھیراپی موصول ہوتی ہے تو کیا مجھے اب بھی ضمنی اثرات کا سامنا ہونے کا امکان ہے؟

آپ کو اہدافی تھیراپی کے ساتھ کچھ ضمنی اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے لیکن وہ عموماً معمولی ہوتے ہیں، ویسے ہمیشہ ایسا معاملہ نہیں ہوتا ہے، اور جسم کو دوا کا عادی ہو جانے پر یہ ختم ہو سکتے ہیں۔ عمومی ترین ضمنی اثرات الرجیاتی ردعمل جیسے سرخ باد ہیں۔

مجھے کس قسم کی کیموتھیراپی موصول ہوگی؟ کیا مجھے ڈرپ کی ضرورت پڑنے کا امکان ہے؟

کیموتھیراپی کی دوائیں بہت سارے مختلف طریقوں سے دی جا سکتی ہیں اور جس طریقے سے آپ کو کیموتھیراپی موصول ہوگی اس کا انحصار آپ کو درپیش کینسر کی قسم کا علاج کرنے کے لیے مستعمل دوا، علاج کے ممکنہ ضمنی اثرات پر ہے اور یہ آپ کا کینسر جس مرحلے میں ہے اس پر بھی منحصر ہوتا ہے۔ کیموتھیراپی موصول کرنے کے عمومی ترین طریقے درون ورید انجیکشنز اور کھائی جانے والی دوائیں ہیں، لیکن  زیر جلد، درون غلاف، یا درون جوف انجیکشن اور لگانے والی مرہم کے طور پر بھی دی جا سکتی ہیں۔
آپ کے مخصوص علاج کے لحاظ سے، درون ورید کیموتھیراپی مختلف طرح کے آلات جیسے کہ قنولہ یا PICC لائن کے ذریعہ دی جا سکتی ہے جو عام طور پر ڈرپ یا پمپ سے جڑے ہوتے ہیں۔

میرا علاج ہونےکے دوران اگر میرے خیال میں مجھے انفیکشن تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

بہترین طرز عمل یہ ہے کہ انفیکشن کی کوئی نشانی ہونے پر فوراًاپنے ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے یا ہنگامی رابطہ نمبر استعمال کیا جائے؛ بخار انفیکشن کے ساتھ زبردست طریقے سے وابستہ ہیں لہذا اگر آپ کو بخار ہو رہا ہے تو اپنی معالجاتی ٹیم کو مطلع کرنا ضروری ہے۔

علاج شروع کرنے سے پہلے مجھے خون کی جانچیں کرانی کیوں درکار ہیں؟

خون کی جانچیں   سرخ دموی خلیوں، سفید دموی خلیوں اور پلیٹلٹس کی تعداد کو چیک کرنے اور یہ چیک کرنے کے لیے بھی انجام دی جاتی ہیں کہ آپ کے گردے اور جگر اچھی طرح کام کر رہے ہیں۔ اگر آپ کے دموی خلیوں کی تعداد انتہائی کم ہے تو علاج مؤخر کیا جا سکتا ہے۔

کیا میرے علاج کی وجہ سے میرا بال گرے گا؟

کیموتھیراپی ہمیشہ بال گرنے کا سبب نہیں ہوتی ہے۔ کچھ دواؤں کی وجہ سے بال صرف تھوڑے پتلے ہو جاتے ہیں اور دوسری دوائیں بال گرنے کا سبب بالکل بھی نہیں ہوتی ہیں۔ آپ کی معالجاتی ٹیم ان ممکنہ ضمنی اثرات سے آپ کو واقف کرائے گی جو آپ کے معالجے کے نتیجے میں آپ کو پیش آ سکتے ہیں۔

کیا میرا علاج مجھے متلی کا احساس دلائے گا؟

کیموتھیراپی کی وجہ سے متلی کا احساس ہونا ایک اور عمومی ضمنی اثر ہے، تاہم کیموتھیراپی کی سبھی دواؤں سے آپ کو ایسا محسوس نہیں ہوگا۔ اس بات کا امکان ہے کہ اگر آپ اپنی کیموتھیراپی دوا پہلی بار لینے کے بعد متلی محسوس کرتے ہیں، تو آپ کو بعد میں اسے لینے پر بھی ایسا محسوس ہوگا۔ آپ کا ڈاکٹر کسی بھی متلی اور/یا قے پر قابو پانے کے لیے اضافی دوائیں تجویز کر سکے گا۔

فرہنگ

PICC

پیریفیرلی انسرٹڈ سنٹرل کتھیٹر - ایک درون ورید آلہ ہے جو کافی طویل وقت تک استعمال کیا جا سکتا ہے

آرام کا وقفہ

کیموتھیراپی کے معالجاتی سیشنز کے بیچ وقت کا وقفہ، تاکہ آپ کے جسم کو صحتیاب ہونے کی سہولت ملے

آٹولوگس

(پیوندکاری) اسی فرد سے اکٹھا کردہ جذعی خلیوں کو استعمال کرتی ہے

امیونو تھیراپی

وہ معالجہ جو مرض سے لڑنے کے لیے جسم کے نظام دفاع کو بڑھاتا ہے

انفیوژن پمپ

ایک طبی آلہ جو قنولہ یا سنٹرل لائن کے ذریعہ مریض کے جسم میں مائعات، جیسے کہ غذائی اجزا اور دوائیں، منضبط مقدار میں پہنچاتا ہے

انٹراتھیکل

ریڑھ اور دماغ کے آس پاس موجود مائع میں

انڈوکرائن تھیراپی

][براہ کرم ہارمون تھیراپی دیکھیں]

انیمیا

ایک کیفیت ہے جو اس وقت پیدا ہوتی ہے جب آپ کے خون میں کافی مقدار میں ہیموگلوبین یا صحت مند سرخ دموی خلیے شامل نہیں ہوتے ہیں

ایلوجینک

(پیوندکاری) عطیہ کنندہ سے جذعی خلیوں کا استعمال کرتی ہے

ایڈجوینٹ

(تھیراپی) پرائمری یا ابتدئی تھیراپی کی اثر انگیزی کو بڑھانے کے لیے اس کے علاوہ دی جاتی ہے

تکمیلی معالجہ

وہ معالجے جو بہتری کا احساس دلانے میں آپ کی مدد کے لیے روایتی معالجوں کے ساتھ استعمال کیے جاتے ہیں (جیسے یوگا)

جذعی خلیے

جسم کے وہ خلیے (بدنی خلیے) ہوتے ہیں جو منقسم ہو سکتے اور متفرق بن سکتے ہیں

حیاتیاتی معالجہ

مرض کا علاج کرنے کے لیے جاندار اجسام نامی، جاندار اجسام نامی سے ماخوذ مواد یا لیباریٹری میں اس طرح کے مواد کے تیار کردہ ورژنز کے استعمال پر مشتمل ہوتا ہے

درون جوف

جسم کے جوف کے اندر

درون عضلہ

عضلہ کے اندر واقع

درون ورید

رگ یا رگوں کے اندر

ریڈیو تھیراپی

ریڈیئیشن جیسے کہ ایکس ریز کا استعمال کرتے ہوئے مرض کا علاج

زیر جلد

جلد کے نیچے واقع یا لگایا ہوا

سائٹوٹاکسک

جاندار خلیوں کے لیے زہر

سنٹرل لائن

ایک لمبی، باریک مجوف نلکی جو آپ کی چھاتی کی رگ میں ڈالی جاتی ہے

طبی آزمائش

انسانی مریضوں یا رضاکاروں کے ساتھ ایک تحیقیق مطالعہ

علاج کا دورانیہ

علاج کا ایک کورس جو ایک مستقل نظام الاوقات کے ساتھ دہرایا جاتا ہے نیز اس کے بیچ میں آرام کے وقفے ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک ہفتے تک دیا جانے والا علاج اور اس کے بعد تین ہفتے کا آرام علاج کا ایک دورانیہ ہوتا ہے

قنولہ

ایک باریک مجوف نلکی جو رگ میں یا جسم کے جوف میں دوا دینے، مائع نکالنے یا جراحتی آلات داخل کرنے کے لیے ڈالی جاتی ہے

لگانے والی

براہ راست جسم کے ایک حصے پر لگائی جاتی ہے

متبادل علاج

جہاں روایتی معالجوں کی جگہ متبادل تھیراپیز (جیسے بھنگ کا تیل) کا استعمال کیا جاتا ہے

نمو پذیر مرض

جہاں مرض مسلسل بگڑتا، بڑھتا یا پھیلتا ہے

نیوایڈجوینٹ

(تھیراپی) اصل معالجہ، جیسے کہ سرجری سے قبل ادویاتی علاج، سے پہلے معالجاتی ایجنٹس کا بندوبست ہوتا ہے

پلیٹلٹس

خون کا ایک جز جو چکتہ بننے میں شامل ہوتا ہے

ڈرپ

درون ورید راستے سے ہو کر مائع کو قطرہ قطرہ کرکے رگ میں داخل کرنے کے لیے ایک آلہ

کیموتھیراپی

مرض کا علاج کرنے کے لیے سائٹوٹاکسک دواؤں کا استعمال

ہارمون تھیراپی

طبی معالجے میں ہارمونز کا استعمال

ہیماٹولوجیکل

خون سے متعلق

ہیموگلوبین

سرخ دموی خلیوں کا آکسیجن لے جانے والا جز

معاونت

select your region